وحدت نیوز(اسلام آباد) ڈاکڑطاہر القادری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آج رات حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد کی حکمت عملی مرتب کی گئی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، پولیٹکل سیکریٹری ناصر شیرازی،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی اوردیگر موجود تھے، اجلاس کے اختتام پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےعلامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ حکومت ہٹ دھرمی کا نقصان ہمیں نہیں حکمرانوں کو ہوگا،عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعدشریف برادران کا برسراقتداررہناخلاف آئین وقانون ہے، اگر ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے اور شریف برادران مستعفی نہیں ہوتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گااورحالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پرعائد ہوگی۔