Print this page

غاصب اسرائیل کو ایک سال کی جارحیت کے نتیجے میں ناکامی و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے،علامہ سید احمد اقبال رضوی

08 October 2024

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پرملتان پریس کلب میں لبیک فلسطین سیمینار کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کو ایک سال کی جارحیت کے نتیجے میں ناکامی و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔ شہید سید مقاومت اور شہید اسماعیل ہنیہ کی عظیم شہادت اسرائیلی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

 اس موقع پر اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات،علامہ اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر جنوبی پنجاب، سلیم عباس صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،مجلس علمائےمکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ قاضی نادر حسین علوی صوبائی صدر مجلس علما ءمکتب اہلبیت، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree