Print this page

مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی

20 April 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ الصادق میں منعقدہ مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد تنظیم ہے جو مظلومین کے ساتھ ہے چاہے وہ مظلومین پاراچنار ہوں یا مظلومین غزہ و فلسطین ہوں، ضلع کرم اور پارچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے،

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے جب وہ پابند سلاسل ہے تو ہمارا تحصیل چیئرمین مزمل فصیح بھی حق کی آواز بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ہے، مجلس وحدت مسلمین آج ایک قومی دھارے میں ہے۔ 

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree