پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا،ممبر قومی اسمبلی ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین

20 April 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے، میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر نہ صرف کرم بلکہ ہر مظلوم کی آواز بلند کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انجینئر حمید حسین نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، اُنہوں نے کہا کہ میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree