مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے موضوع پر اہم کانفرنس کا انعقاد

20 April 2025

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے 18 اپریل 2025، روز جمعہ کو مشرق وسطیٰ کے موضوع پر ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر سلیم آرزو نے حاصل کی۔ اس کے بعد برادر شہزاد جعفری، برادر غلام علی بلتستانی اور برادر ساجد علی مہدوی نے شہداء کی شان میں اور اہل بیت علیہم السلام کی مدح میں نعتیہ کلام پیش کیا۔  حجت الاسلام و المسلمین مولانا راجہ مصطفیٰ صاحب نے مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے موجودہ حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرمایا کہ جنوبی ایشیا ہمیشہ سے عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ طاقتیں کبھی نہیں چاہتیں کہ یہ خطہ مضبوط ہو، بلکہ ہمیشہ اسے کمزور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے شہید حسن نصراللہ کی جدوجہد کو بھی سراہا اور اسے امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔  پروگرام کے اختتام پر حاضرین نے خطے کے موجودہ چیلنجز، عالمی سیاست کے اثرات اور امت مسلمہ کے اتحاد سے متعلق گہرے سوالات اٹھائے۔ مہمان خصوصی نے نہایت مدلل اور پراثر انداز میں ان کے جوابات دیے۔ شرکاء نے اس علمی نشست کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے ایسے پروگراموں کے انعقاد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree