Print this page

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی لاہور کے معروف عزادارخاندان کوثر برادران کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت

08 August 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں کی لاہور کے معروف عزادار خاندان جناب کوثر برادران کی والدہ کے جنازہ میں شرکت ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور ،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ، یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین شالامار ٹاؤن لاہور جناب رانا آصف پر مشتمل وفد نے کوثر برادران (کوثر سہیل ،متقی ) کی والدہ مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی اور کوثر برادران سے دلی تعزیت اور مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔

کوثر خاندان ایک عزادار خاندان ہے اور مرحومہ ایک بانی مجالس عزاء کے علاؤہ خیریہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھی ۔ لاہور کی ایک معروف عزادار بی بی تھیں ۔ نماز جنازہ مومن پورہ قبرستان کے باہر مین سڑک پر پڑھایا گیا اور لاہور کے مومنین کی کثیر تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree