وحدت نیوز(حیدرآباد) انجمن امامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی دادن شاہ سے نکالی گئی ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہو تی ہو ئی قدم گاہ مولا علی علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی ، جسمیں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے خصوصی شرکت کی ، جب کہ ریلی کی قیادت سید زوار نقوی نے کی، ریلی میں شیعہ سنی عوام کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔