Print this page

سندھ حکومت موت کے رقص میں ملوث رشوت خور کرپٹ پولیس اہلکاروں اور ڈمپرز ٹرالرز مافیاکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے، احسن عباس

06 February 2025

وحدت نیوز(کراچی)شہر قائد میں بےلگام ڈمپرز کی ٹکروں سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافے اور قانون کی خلاف ورزیوں سمیت محکمہ ٹریفک پولیس میں بھتہ خوری کی بڑھتی وباء کے خلاف جاری اپنے بیان میں صدر مجلس وحدت مُسلمین ضلع ملیر کراچی سیّد احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی کی شاہراہوں پر موت کا رقص آخر کب تک جاری رہے گا؟ شہر کراچی میں آئے روز  تیز رفتار بھاری ڈمپرز اور ٹرالرز سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کے کچل کر ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے، صرف گذشتہ سال 2024 کے اعداد و شُمار کے مطابق کراچی میں 9000 حادثات میں 771 افراد ہلاک اور 8,174 افراد زخمی ہوئے جبکہ صرف گذشتہ ایک ماہ یعنی جنوری 2025 میں 55 شہری جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اِن بے رحم ڈرائیوروں کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن دیھاڑے خلاف قانون ہیوی ٹریفک کی سڑکوں پر تیز رفتار آمد و رفت اور عام شہریوں سے رشوت ستانی ٹریفک پولیس کی محکمہ جاتی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ حکومت شہر کی مصروف شاہراؤں پر موت کے رقص میں ملوث رشوت خور کرپٹ پولیس اہلکاروں اور ڈمپرز ٹرالرز مافیاکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے اور تمام ہلاک شدگان کے اہل خانہ کی مالی امداد اور روزگار کا انتظام یقینی بنائے۔

صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے گذشتہ روز ملینیئم مال گلستان جوہر کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے جعفرطیار سوسائٹی کے رہائشی کامران خورشید رضوی ، انکی اہلیہ مریم زہرا اور محمد فاروق کے اہل خانہ سےدلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے موحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree