وحدت نیوز(سکھر)ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کا پہلا صوبائی اجلاس بعنوان انوار شعبانیہ زیر صدارت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی اے ون سٹی گیسٹ ہائوس سکھر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیمی صوبائی ، ڈویژن ،ضلعی عہدیداران سمیت علماء کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی سیکریٹری اجرائی امور آصف رضا ایڈوکیٹ ، سیکریٹری مرکزی تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدرمجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ عبداللہ مطہری ، صوبائی نائب صدر طارق حسین بدوی، صوبائی رابطہ سیکریٹری عزاداری ونگ فدا حسین سولنگی نے خصوصی شرکت کی۔علماء کرام کے دروس اور تنظیمی نمائندگان کی تقاریر ہوئیں اور ڈویژن لاڑکانہ اور ڈویژن سکھر کے تمام اضلاع کے لیئے ضلعی صدور کا انتخاب کیا گیا اور حلف برداری کی گئی آخر میں دعاء امام زمانہ ع سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔