ایم ڈبلیوایم سندھ کونسل کا اجلاس، دیائے سندھ کے پانی پر قبضے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

11 February 2025

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کونسل کا دوروزہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ حیدرآباد میں منعقدہوا جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے کی ، اجلاس میں مرکزی صدرعزاداری ونگ ملک اقرارحسین علوی اور مرکزی سیکریٹری اجرائی امور آصف رضا ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اراکین صوبائی کابینہ سمیت تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان شریک ہوئے۔ اس دوران صوبہ اور اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختارامامی، علامہ رضا محمد سعیدی، الفت عالم کربلائی ، علامہ دوست علی سعیدی ودیگر قائدین نے خطاب بھی کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقرعباس زیدی نے سندھ بھرمیں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ایک مکمل اور مستحکم یونٹ جماعت کی اساس ہے، کارکنا ن اور عہدیداران انفرادی اخلاقی تربیت پرخصوصی توجہ دیں اور دستوری تقاضوں کے مطابق فعالیت انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں امن وامان کی صورت حال سنگین ہوچکی ہے ، ڈاکو راج نے عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے، حکومت مٹھی بھرڈاکوؤں کےآگے بے بس نظر آتی ہے ، ایک منظم سازش کے تحت دریائےسندھ کے پانی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایم ڈبلیوایم کے تمام اضلاع اس مذموم سازش کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں اور پریس کانفرنسز اور احتجاجی اجتماعات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

علامہ باقرعباس زیدی نے مظلومین پاراچنار کی حمایت کراچی سمیت سندھ کے 18اضلاع میں احتجاجی دھرنوں کے انعقاد خصوصاً کراچی میں عظیم استقامت ، شہادتوں ، اسیری اور مجروحی کا سامنے کرنے والے تنظیمی کارکنان عہدیداران اور مومنین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حق میں قرارداد بھی کی گئی جسے تمام شرکائے نے منظور کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ایم ڈبلیوایم کے مرحوم صوبائی رہنما ارشداللہ مکتبی، محمد یعقوب حسینی سمیت کراچی میں مظلومین پاراچنار کی حمایت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید علی رضا رضوی اور شہید شبیہ حیدر زیدی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree