سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت اجلاس، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی کنونشن کے انعقاد کا اعلان

10 February 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی چئیر مین حجت الاسلام و المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری منعقد ہوا جس میں مرکزی کابینہ سے مرکزی وائس چئیر مین علامہ سید احمد اقبال رضوی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری تعلیم سید نجیب نقوی مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین اور معاون خصوصی علامہ سید زاہد کاظمی شریک ہوئے۔

 اجلاس میں ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی ملکی سلامتی کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمی 3 سالہ ٹینور کے اختتام پر انشاء اللہ مرکزی کنونشن 18.19.20 اپریل اسلام آباد میں منعقد ہو گا کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کو چئیر مین کنونشن مقرر کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree