وحدت نیوز(کھرمنگ)علماء حق کی بازیابی کے لیے کھرمنگ ترکتی میں بھرپور انداز میں احتجاج کیا گیا، سینئیر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ شیخ یعقوب محمدی اور پرنسپل جامعہ زینبیہ شیخ شریف مہتاب نجفی و دیگر مقررین نے مرکزی دھرنہ کھرمنگ خاص کے منتظمین کے ہر حکم پر عمل کرنے کی یقین دھانی کی۔
اس موقع پر پرنسپل جامعہ زینبیہ شیخ شریف مہتاب نجفی نے کہا کہ مرکزی دھرنہ ہمیں روزانہ احتجاج کا حکم دے یا مکمل دھرنہ دے تو ہم ہر وقت تیار ہے۔شیخ یعقوب محمدی سینیئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک پاکستان میں ملت تشیع کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک اب ختم ھونا چاہیے۔ اس وقت جو حالات پیدا کیا جا رھا ہے اس میں ملکی سلامتی خطرے میں ہے۔ گلگت بلتستان کو فلسطین بنانے کی کوشش کو ہم کبھی کامیاب ھونے نہیں دیں گے۔
ہمارے تین رہنماؤں علماء کرام جن کو بے جرم وبے خطاء لاپتہ کیا گیا ہے فی الفور رہا کیا جائے وگرنہ اس احتجاج و دھرنوں کا دائرہ پھیلتا ھوا جائے گا۔ اس وقت ضلع کھرمنگ یعنی کارگل سیکٹر میں ہر طرح کے آمد و رفت کے لیے گارگل روڈ بند کیا گیا ہے۔