ہر سال پندرہ تا سترہ ربیع الاول منعقد کی جاتی ہے۔ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں کویت، امریکہ،سعودی عرب، آذربائیجان،سینیگال،انگلینڈ ، ترکی، عراق، انڈونیشیا، اردن ، گامبیا، قطر، سویڈن، الجزائر، سوڈان، افغانستان، مصر، لبنان، ہندوستان، ڈنمارک، چین، فرانس،، روس، یمن اور دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
تہران میں سالانہ تین روزہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس شروع ہو گئی، 50اسلامی ممالک کے نمائندوں کی شمولیت
تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژادکے خطاب سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے اس کانفرنس میں 50 اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور یہ کانفرنس پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے اورتین دن تک جاری رہیگی۔ کانفرنس میں تقریب مذاہب کونسل کی بیس سالہ کارکردگی ، علاقہ میں جاری اسلامی بیداری اور اسلامی بیداری کی پشت پناہی کے با حوالے سے غور و خوض کیا جائیگا۔ عالمی اسلامیوحدت کانفرنس