Print this page

پاکستان کو بنانے میں شیعہ سنی کردار مشترک ہے اور یہی مل کر پاکستان بچائیں گے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

29 اپریل 2019

وحدت نیوز(ملتان) سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان میں اتحاد کی فضا کو عام کرنے میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار قابل تعریف ہے، اس وقت پاکستان عالمی طاقتوں کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے، عالمی طاقتیں اپنے ایجنڈے کے ذریعے ملک کے حالات کو بگاڑ رہی ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے شیعہ سنی کردار قابل تعریف ہے، عالم اسلام میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ ''وحدت اسلامی کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد سعید کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دہشت گردی کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں، پاکستان کو بنانے میں شیعہ سنی کردار مشترک ہے اور یہی مل کر پاکستان بچائیں گے، ملتان میں عزاداری اور میلاد کے جلوس امن اور اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، شہر اولیاء نے ہمیشہ پورے پاکستان کو امن کا درس دیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree