Print this page

ایم ڈبلیوایم کے سالانہ مرکزی کنونشن کے تمام امور وانتظامات کو حتمی اور آخری شکل دے دی گئی ہے

02 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  نثارعلی فیضی چیئر مین سالانہ مرکزی کنونشن سال ۲۰۱۸ کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،اسلام آباد میںکور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلے تمام اجلاسوں کے فیصلوں کی روشنی میں امورکا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں تمام اجرائی کمیٹیوں کےمسئولین اور سالانہ مرکزی کنونشن کے ذمہ داران نے بھر شرکت کی ۔ اجلاس میں مرکزی کنونشن کو بہت زیادہ موثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلےبھی کیے گئے ۔کنونشن کی تمام کمیٹیاں بنادی گئی ہیں اور اہم امور ان کے سپرد کردئیے گئے ہیں۔ اس بار عظیم قومی اجتماع کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا جس کے سربراہ علامہ اصغر عسکری ،علامہ اقبال بہشتی اور معاونین میں علامہ نیاز علی بخاری ،علامہ علی شیر انصاری، اظہر کاظمی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، برادر زاہد عباس ایڈمن صوبائی سیکرٹریٹ لاہور کے علاوہ برادر ارشاد حسین بنگش ایڈمن مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسلام آباد ہونگے ۔

 اس سال رہائش اور خوراک کے بہترین انتظامات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ استقبالیہ پر شکایات سیل بھی قائم کردیا ہےتاکہ بروقت مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ اس اجتماع کی کوریج کے انتظامات اورکو آخری شکل دی گئی ہے ۔ شخصیات اور عوامی سطح پر دعوت ناموں کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ آخری دن کے سمینار میں شرکت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ آخری نشست میں خواتین کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ بھی اس اجتماعی پروگرام سے بھر پور استفادہ کرسکیں ۔شوری مرکزی کے اجلاس کو بہتر بنانے کے لئے اس سال پارلیمنٹ کی طرز پر اندرونی حال کو ڈیکورٹ کیا جائے گا ۔ شرکاء کنونشن کے لئے سفری اور اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی ہدایت نامہ اور قواعد و ضوابط کا اجراء کیا گیا ہے ۔ چیئر مین کنونشن نے تمام شرکاء سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ اس ملت تشیع کے روح پرور اجتماع جس میں دیگر مکاتب فکر کی شخصیات بھی مدعو ہونگی ، کو بہتر بنانے میں تعاون فرمائیں ۔ مرکزی کنونشن کے تمام پروگرامات کو حتمی اور آخری شکل دے دی گئی ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree