کشمیریوں کے خلاف طاقت و اختیارات کا بے جا استعمال بھارت کیلئے کسی صورت فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا، علامہ ناصر عباس جعفری

02 اپریل 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں بیس سے زائد بے گناہ شہریوں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر بھارت کے وحشیانہ مظالم بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو دبایا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج طاقت کاوحشیانہ استعمال کر رہی ہے جن کا مقصد کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے باز رکھنا ہے۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان سے کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔طاقت و اختیارات کا بے جا استعمال بھارت کے لیے کسی بھی لحاظ سے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا۔ بھارتی حکومت نے اپنی مذموم کاروائیاں اقوام عالم سے پوشیدہ رکھنے کے لیے میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔دنیا کے مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کے معمولی واقعات پر سر آسمان پر اٹھانے والی عالمی طاقتوں کی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام پر خاموشی کو سوائے تعصب کے کوئی اور نام نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔اس مسئلہ پر تماشائی کا کردار ادا کرنے والی عالمی طاقتوں کو یہ حقیقت ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ خطے میں سلگنے والی آگ اگر بھڑک اٹھی تو یہ اور بھی بہت سارے دامنوں کو اپنی لپٹ میں لے لے گی۔انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ اس وقت کشمیر،غزہ اور یمن سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کو بے گناہ موت کی وادی میں دھکیلا جا رہا ہے۔امت مسلمہ کے اس زوال کی بنیادی وجہ وحدت و اخوت کی کمی ہے۔ ہمیں مشترکات پر باہم نہیں ہونے دیا جارہا اور معمولی اختلافات پر ایک دوسرے کے خلاف صف آرا رہنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ یہود و نصاری کی ان سازشوں کی اگر بروقت درک نہ کیا گیا تو پھر سوائے ناکامی و خجالت کے ہمارے ہاتھ باقی کچھ نہیں بچے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعابھی کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree