The Latest

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے وفد نے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال کی قیادت میں امام بارگاہ شان حسین کے بانی، متولی اور مہتمم الحاج سید عارف اختر کاظمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ملتان کے ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین نے سید عارف اختر کاظمی کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عزاداری ونگ ملتان ڈویژن کا سینیئر نائب صدر نامزد کردیا، سید عارف اختر کاظمی عزاداری کے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر سید عارف اختر کاظمی نے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں ضلع ملتان کے صدر عزاداری ونگ سید ظفر عباس زیدی سے ملاقات کی اور انہیں ایران عراق زیارات سے واپسی پر مبارکباد پیش کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید غدیر عباس شیرازی، صوبائی مسئول سوشل میڈیا محمد علی سبطین، ڈویژنل صدر ملتان مولانا ہادی حسین قمی شامل تھے۔

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے وزیر صحت سید سہیل عباس سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے آر ایچ کیو سکردو میں طبی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے اپوزیشن لیڈر کے کچورا اے کلاس ڈسپنسری کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جی بی کا چہرہ ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے معیاری صحت کی سہولت بھی وقت کی ضرورت ہے۔ کچورا میں بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ 250 بیڈ ہسپتال کو 500 بیڈ فیز ٹو میں بنوانا تھا لیکن تاحال اس پہ کوئی پروگریس نہیں ہوئی اس اہم پروجیکٹ کو مکمل کرنے اور فیز ٹو کو منظور کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 500 بیڈ کے بعد میڈیکل کالج چلانے کا پروجیکٹ سابقہ گورنمنٹ کا تھا جو کہ فی الحال تعطل کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 250 بیڈ ہسپتال کی تکمیل اور فیز ٹو کی اپرول کے لیے بھی وزیراعلٰی سے ملکر کوشش کی جائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی جانب سے پریس کانفرنس، جس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا کا مستقبل ایشیا کا ہے لیکن اس اہم موڑ پر پاکستان کا کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا، پاکستان بے وقعت دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کا آئین بے حیثیت ہو چکا ہے، قانون اپنا تقدس کھو چکا ہے، قانون اور آئین کو پست سمجھا جارہا ہے، پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے، عوامی رائے کو پورے منظر نامے سے بے دخل کردیا گیا ہے، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عوامی رائے کو پس پشت ڈال کر کیسے آگے جایا جاسکتا ہے، اگر آئین و قانون پر عمل ہوتا تو بشری بی بی پر جعلی اور قرآن و سنت کے متصادم کیس بنا کر سزا نہ سنائی جاتی، طاقت کا نشہ ختم ہونا چاہیے، تمام برائیوں کی جڑ یہ نشہ ہے، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، ہم پاکستان کے تمام طبقات کسانوں، مزدوروں، وکلاء، تاجروں، اساتذہ، طلبہ سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ادارہ خودی کے وفد نے ادارے کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں ادارہ خودی کے وائس چیئرمین سید فرخ مہدی اور ترجمان جواد حیدر جوئیہ موجود تھے۔ ادارہ خودی کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

 اس موقع پر سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ادارہ خودی کے زیراہتمام چلنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ادارہ خودی کی فعالیت اور پراجیکٹس کو سراہا اور اس ادارے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا 7 فیصد ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں تعلیمی بجٹ 2 فیصد ہے، جو شرمناک حد تک کم ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں کی بجٹ میں اضافہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور اسٹاف کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ پروفیسرز اور اسٹاف کو گذشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی، جبکہ بلوچستان کی 12 یونیورسٹیز کے اساتذہ اور عملہ گذشتہ 46 دنوں سے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام علیہم السلام کو انسانیت کا معلم اور استاد بنا کر بھیجا، انبیاء الہٰی بشریت کو کتاب و حکمت کی تعلیم دینے آئے۔ انہوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ (ص) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے معلم بنا کر بھیجا ہے۔ معاشرے وہی ترقی کرتے ہیں، جن میں استاد کا احترام کیا جائے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا 7 فیصد ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں تعلیمی بجٹ 2 فیصد ہے، جو شرمناک حد تک کم ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ممالک ایران، بھارت اور بنگلہ دیش میں تعلیمی بجٹ 4 فیصد ہے۔ لہٰذا پاکستان میں تعلیمی بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا جائے۔ کیونکہ قومیں اسلحے سے نہیں بلکہ تعلیم سے ترقی کرتی ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں 17 ہزار طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جن کی اکثریت غریب طلباء و طالبات کی ہے۔ حکومت کی جانب سے طلباء کی فیسوں میں اضافے کی تجویز غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے برابر اور ظلم ہے۔ حکمران طبقہ، وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرتے ہوئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کریں اور جامعہ بلوچستان سمیت بلوچستان کی جامعات کے اساتذہ پروفیسرز اور اسٹاف کی مشکلات حل کی جائیں اور ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے رہنماء شاہ علی بگٹی نے اساتذہ پروفیسرز اور اسٹاف کے احتجاج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی ترقی کیلئے راستہ دکھا دیا ہے۔ ایران سے تجارت کی، گیس اور پٹرول لیا تو مہنگائی بھی کم ہوگی اور عوام کی زندگی بھی سہل ہوگی۔ لیکن اگر حکومت امریکی دبدبے میں رہی تو عوام بھی بھوکی مرے گی اور سیاست دانوں کے اقتدار بھی کمزور ہوں گے۔ موجودہ ‘‘ہوائی حکومت‘‘ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھاکر اپنے اقتدار کو عوامی حمایت سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

علامہ سید علی اکبر نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیں روٹی نہیں دیتا، عوام بھوک اور مہنگائی سے مر رہے ہیں اب حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات بڑھاکر عوام کو ریلیف دینا ہے یا پھر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرکے فقط کچھ عرصہ کیلئے اپنا اقتدار بچانا ہے۔

میٹنگ میں صوبائی کابینہ نے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی ۔ شعبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کئی شعبوں میں مزید فعالیت کا ٹاسک دیا دیا گیا ۔

میٹنگ میں صوبائی صدر جناب علامہ علی اکبر کاظمی ، صوبائی نائب صدر جناب سید ملاز م حسین شاہ نقوی ،صوبائی نائب صدر جناب چوہدری حاجی مشتاق حسین ورک ، صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ،صوبائی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت علی بخاری ، صوبائی سیکرٹری میڈیا جناب اسد علی بلتستانی،صوبائی سیکرٹری روابط جناب رائے ناصر علی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید انوار زیدی ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جناب سید منتظر مھدی اور صوبائی آفس سیکرٹری جناب ظہیر کربلائی موجود تھے ۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب  اور شوری عالی کے رکن مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ مبارک علی موسوی صاحب  نے بھی اس میٹنگ میں شرکت فرمائی اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین سے خطاب کیا ۔

وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو لطیف بیگ محکمہ تعلیم کے ٹیکنیکل سیل کے ایس ڈی او تحصیلدار گمبہ سکردو اور پی آر او سلیم یاسر کے ہمراہ کواردو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گرلز ہائی سکول کے لیے مختص زمین کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کواردو کے لیے گرلز ہائی سکول کا قیام بہت بڑا منصوبہ ہے اسکی توسیع بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظات فوراً دور کرکے آغا علی رضوی کے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھ کر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پر چھ کروڑ کی لاگت آئےگی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کواردو روڈ پر کام کا آغازبھی جلد کرایا جائے گا۔ عمائدین و سرکردگان نے اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز( کواردو بالا) عمائدین کواردو بالا نے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم اورڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن لطیف بیگ سے کواردو میں ملاقات کی۔

انہوں نے کواردو میں درپیش تعلیمی مسائل اور دیگر عوامی مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کواردو میں درپیش تعلیمی مسائل کے حل کی یقین دہانی کی۔ عمائدین نے کواردو بالا میں پرائمری سکول کا مطالبہ منظور کرنے اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(گنگ چھے) گلگت بلتستان کے ضلع گنگ چھے میں مجلس وحدت مسلمین کے تین نئےیونٹس کی تشکیل ،مجلس وحدت مسلمین ضلع گنگ چھے کے آرگنائزر وسیکٹریری سیاسیات کاچو اختر علی خان مقپون نے اپنے دورہ مزہ بروم کے دوران۔تھگس،سینو،پائندو غورسے میں تین یونٹ تشکیل دی ہے۔اور ان سے باقاعدہ حلف لیاہے روا ہفتہ مزید دو یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔

انہوں نے اپنے دورے کے دوران مختلف مقامات پر تنظیمی احباب اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی اور تنظیمی اسٹریکچر سمیت تنظیم سازی کی ضرورت اور افادیت پر گفتگو کی۔

Page 1 of 1456

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree