The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے 13 جمادی الاول آغاز ایام شہادت جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بی بی دو عالم کی المناک شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے محب اور عقیدت مند جہاں کہیں بھی ہوں ایام فاطمیہ کو شاندار طریقے سے مناتے ہیں اگر ہم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں تو بی بی دو عالم اپنے چاہنے والوں کو سیرت اور گفتار دونوں کے ذریعے سے اس اہم ترین عمل کی طرف دعوت دے رہی ہیں یعنی ہر دور میں ہمیں ولایت سے متمسک رہنا اور ولایت کا دفاع کرتے رہنا ہے، ولایت کے دفاع کے لیے اگر جان کی قربانی در کار ہو تو جان دے دی جائے مال کی قربانی درکار ہو تو مال کی قربانی دی جائے اولاد کی قربانی درکار ہو تو اولاد کی قربانی دی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا  ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرنے والی عالمات اور مبلغین سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان دنوں میں مدافع ولایت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو بیان کریں گے اور معاشرے میں ان کی سیرت و افکار کواجاگر کی سعی کریں گی۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے کی ، شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور مظلومین کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے  ۔

امامبارگاہ مجینی محلہ تا وحدت ہاوس اسپتال روڈ نکالی گئی  اس ریلی میں جناب مولانا شیخ نیر عباس مصطفوی، صدر ایم ڈبلیو ایم  گلگت ڈویژن  ،جناب اکبر رجائی ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ،محترمہ نسرین سابقہ ناظمہ امامیہ آرگنائزیشن،محترمہ نور جہاں پرنسپل ادارہ تربیت گاہ ، سینئر رہنما وحدت وومن ونگ سائرہ ابراھیم، جناب عارف قنبری  صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت اور آخر میں محترمہ بی بی سلیمہ صدر ایم شعبہ خواتین گلگت نے خطاب کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی مظلومیت دنیا بھر میں اجاگر ہوتی چلی گئی اور دنیا بھر کے عوام میں فلسطین کے حق میں بیداری کی نئی لہر جنم لے چکی ہے  یہ فلسطینی مزاحمت اور عوام کی ایک اور بڑی کامیابی تھی فلسطین کے معصوم بچوں کا پاکیزہ لہو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ کاپنجاب اسمبلی تا امریکن قونصلیٹ لاہور انعقاد، مارچ کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، جس میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کےقومی رہنما سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت، آزادی غزہ مارچ امریکن قونصلیٹ کے سامنے جلسہ کی صورت اختیار کر گیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا دو قسم کی جنگیں ہیں ایک جو یمن، عراق، لبنان اور فلسطین سے امریکہ کے خلاف لڑی گئیں، ایک جنگ بیانیے کی جنگ ہے، اسرائیل کو طاقت ور بنا کر پیش کیا جاتا رہا، آج اسرائیل روایتی بیانیے کی جنگ ہار چکا ہے، آج دنیا امریکہ اسرائیل کے مظالم و بربریت کے خلاف باہر نکل رہی ہے، اے وطن کے بیٹوں، بیٹیوں آپ نے ثابت کیا آپ مظلوموں کے ساتھ ہیں، گریٹر اسرائیل اور  ڈیل آف سینچری ناکام ہو چکی ہے، تیسرا کارڈ نارملائیزیشن کا کھیلا گیا۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حماس کی مزاحمت نے آج اس بات کو واضح کر دیا جو بھی قاتل رجیم کے ساتھ ہے وہ ظالمین میں سے ہے، کیا فلسطینی دو ریاستی حل کو مانتے ہیں اسرائیل بھی نہیں مانتا، ہمارے حکمران کس منہ سے  کس سے پوچھ کر یہ بیانیہ چلا رہے ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا اسرائیل ناجائز ریاست ہے، پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، کشمیری کاز کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

چیئرنگ کراس میں آزادی فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سربراہوں نے ہمیں مایوس کیا ہے۔ آج انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے سراپا احتجاج ہیں اور دنیا بھر میں مسلمان اور غیر مسلمان سبھی، فلسطینیوں سے بے پناہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں چھے ہزار بچے شہید ہوئے اور پوری دنیا بدامنی سے دوچار ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کر کے اپنے خلاف نفرت بڑھا رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور یہ صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف جاسکتی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اگر کوئی آزاد ہے تو فلسطین ہے حزب اللہ ہے اور مسلم حکمران استعمار کے قیدی ہیں پینتالیس ملکی فوج آج کہاں ہے، مسئلہ فلسطین کا نہیں مسئلہ بے حس مسلم حکمرانوں کا ہے، عوام ایک طرف ہے اور دنیا کے حکمران ایک طرف ہیں، انسانی حقوق کے علمبردار کہلانے والوں کا مکروہ چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔

سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ ہو چکا ہے کیا حماس ختم ہوئی، سیز فائر اگر عارضی بھی ہے تو جیت حماس کی ہوئی ہے مزاحمت کی ہوئی ہے، آج عالمی استعمار  کو فلسطینوں کے سامنے ٹیبل پر بیٹھنا پڑا، مستقبل فلسطینوں کا ہے مزاحمت کا مظلومین کا ہے۔

سیدہ معصومہ نقوی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے کہا دنیائے اسلام یہ نا بھولے کہ فلسطین کے مقابل لشکر احزاب کھڑا ہے، حماس کے بہانے اسرائیل عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے، میدان جنگ میں اسرائیل ہار چکا ہے، پاکستان کی مائیں بہنیں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

صدر آئی ایس او حسن عارف نے کہا ہمارے لئے باعث شرم ہے کہ ابھی تک حکومت نے فلسطینوں کے حق میں کوئی  قابل توجہ کام نہیں کیا، پاکستان میں اسرائیل کے لئے نارملائزیشن کی مہم کرنے والوں کے لئے یہ اجتماعات کھلا پیغام ہیں، دنیا جلد اس غاصب اور ظالم رجیم کا خاتمہ دیکھے گی، دو ماہ ہونے والے ہیں لیکن فلسطینوں کی استقامت میں کمی نہیں آئی۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا صہیونی مظالم کی۔پشت پر  امریکہ ہے، دنیا کا دہرا معیار کھل کر سامنے آچکا، دنیا دو واضح بلاگ میں تقسیم ہو چکی۔ہے، ایک بلاگ مظلومین کا ہے۔اور ایک بلاگ ظالموں کا ہے، پاکستان کی غیور عوام مظلومین کے ساتھ ہیں۔

آزادی فلسطین مارچ سےعلامہ حسن ہمدانی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ محمد باقر مجلسی، علامہ وقار الحسنین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے ساتھ کھڑا ہونے والے یزیدی بے نقاب ہوگئے جبکہ حسینی آج بھی سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چودہ سو سال سے سڑکوں پر ہیں۔ ہم مظلوم کے حق میں اور ظالم کے خلاف ہمیشہ سڑکوں پر رہیں گے۔ غزہ مارچ میں بچوں نے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،خواتین نے ہاتھوں میں فلسطینی بچوں کےعلامتی جنازے اٹھائےہوئے تھے۔

 جبکہ باپردہ خواتین نے فلسطینی شہدا کے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، آزادی فلسطین مارچ کے شروع سے اختتام تک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ مارچ کا اختتام قریب آنے کے باوجود لوگ قافلوں کی شکل میں مارچ کا حصہ بنتے رہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزادی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں نے پوری دنیا میں حسینیت اور یزیدیت کی تقسیم واضح کردی ہے۔ قوموں کی شناخت ہوگئی کون حسینی اور کون یزیدی ہے؟ مغرب بے نقاب اور اِن کی نام نہاد جمہوریت اور امن پسندی ننگی ہوگئی۔ غزہ کے شہدا نے بھیڑیے اورخونخوار درندوں کی پوری دنیا کو شناخت کرادی۔ سامراج اور اِس کے غلام بے نقاب ہوچکے 45ملکوں کی فوج فلسطینیوں کی حمایت کے لئے کیوں آگے نہیں بڑھ رہی؟ جن اسلامی ملکوں نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کی مذمت کیلئے لوگوں کو باہر نہیں نکلنے دیا وہ شرم کریں۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف پنجاب اسمبلی سے امریکن قونصلیٹ تک آزادی غزہ مارچ کیاگیا۔ مارچ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث علامہ ضیاللہ شاہ بخاری،صدر آئی ایس او حسن عارف،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزاراحمدنعیمی، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی سرکردہ شخصیات نے نمائندگی کی اور مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ راجہ ناصر عباس کا امریکن قونصلیٹ کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یزیدیت کا تعاقب کرنا بھی عبادت ہے، ہم نے ہر زمانے کے یزید کو للکارا اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔ مولا علی ؑ نے شہادت سے قبل پیغام دیا تھا کہ ظالم کے مدمقابل رہنا اور مظلوم کا مدد گار بن کے رہنا۔ غزہ کی سرزمین کے مظلوم اہل سنت ہیں لیکن ہم اُن کے ساتھ ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں کیونکہ ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں۔ امام حسینؑ نے سکھا دیا کہ کس طرح مظلوموں کی حمایت کی جاتی ہے، کس طرح مظلوموں کا ساتھ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جنگ غزہ کی سرزمین سے لڑی گئی دوسری جنگ نظریات اور بیانیہ کی جنگ ہے، یہی ثابت کیا جاتا تھا کہ اسرائیل سفاک اور ظالم نہیں ہے لیکن آج 75سال بعد اس کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا، اسرائیل قابض ہے، ظالم ہے، یزد، شمر، ابلیس کی نسل ہے، یہ فرعون کی نسل ہے، امریکہ، یورپ سمیت دنیا بھر سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا فلسطینیوں کی جیت ہے، اُن نہتے فلسطینیوں نے اپنی جنگ جیت لی ہوئی ہے، ہم مظلوموں کے حقیقی وارث ہیں۔ اسرائیل سے ڈرنے والو دیکھ لو فلسطینیوں نے اس کے خواب چکنا چور کردیئے ہیں۔ چار جنگیں ہار چکا ہے۔ مظلوموں کے خون پر عمارتیں نہیں بنیں گی،کہاں گیا گریٹر اسرائیل؟ اس جنگ نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ ننگا کردیا۔ فلسطینیوں نے پوری دنیا کو بیدا ر کردیا ہے، ہر باضمیر اور آزادی پسند اُٹھا ہے، یہ بیداری اسرائیل کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جفری نے کہا کہ ہم آنیوالے انتخابات میں اسرائیلیوں کے حامیوں کو شکست دے کر انتقام لیں گے۔ہم یزیدیوں کی نسلوں کو پہنچانتے ہیں، ہم نے عصر حاضر میں بھی یزیدیوں کو پہچان لیا۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل پیش کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ اِس کو نہ ہم مرتے دم تک تسلیم کریں گے اور نہ ہی فلسطینی تسلیم کرتے ہیں ارض مقدس پر یہودیوں کے ناپاک پیر توڑ دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)رومی سگنیچر ہوٹل اسلام آباد میں قومی کل جماعتی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خصوصی خطاب۔کانفرنس کا اہتمام جمعیت علما پاکستان اور شیران اسلام نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔

کانفرنس میں  نظامت کے فرائض جمعیت علما پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید صفدر گیلانی نے ادا کئے جبکہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور نمایاں شخصیات شریک ہوئیں ۔

مجلس وحدت کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی اساس قرار دیا ۔قائد کے اسرائیل کے غیر قانونی وجود کے موقف پر روشنی ڈالی اور امریکی ایما پر دو ریاستی حل کی بات کو ناقابل قبول اور وطن عزیز کی نظریاتی اساس سے انحراف قرار دیا ۔

انہوں نے اسرائیلی ظلم اور بربریت کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا اور اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے خائن عرب حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مصر اور اردن کو بالخصوص غزہ میں امداد فراہمی میں رکاوٹ کا عامل قرار دیا ۔انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کو فلسطینیوں کی حمایت پر خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا ۔مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےاسٹڈی سرکل کا انعقاد.#مجلس وحدت مسلمین علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سے ہفتہ وار فکری ، دینی اور اخلاقی تربیت کے لئے بمورخہ 25 نومبر  ، بروز ہفتہ ، بوقت 9:00 بجے رات سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ۔#آخر میں ممبران نے نے اپنے روزمرہ مسائل کے بارے میں علامہ شیخ ولایت حسین جعفری سے گفتگو کی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)جوانوں کی دینی ، فکری ، اخلاقی تربیت کے لئےمجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سےاسٹڈی سرکل کا انعقاد.#مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سے ہفتہ وار فکری ، دینی اور اخلاقی تربیت کے لئے بمورخہ 25 نومبر  ، بروز ہفتہ ، بوقت 8:00 بجے رات سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ۔#آخر میں جوانوں نے اپنے روزمرہ مسائل کے بارے میں علامہ سید عباس موسوی سے گفتگو کی ۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی طرف سے مسجد اقصیٰ گنداواہ میں MWM بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی کتاب "رہنمائے مسولین کی اسٹڈی کی گئی اسٹڈی سرکل میںMWM ضلع جھل قائم مقام صدر حبیب اللہ دھکڑ  سید خالد حسین شاہ حسینی غوث بخش ترین خلیل احمد وضلعی کابینہ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی آخر میں غاصب اسرائیل کی فلسطینی سرزمین بر ناجائز قبضہ اور جارحیت اور فلسطینی مظلوم پر جاری ظلم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(بولان)مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کی طرف سے قائد وحدت قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر  ضلع بولان ڈھاڈر میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولاناذوالفقارعلی سعیدی کی زیر نگرانی کتاب "رہنمائے مسولین کی اسٹڈی سرکل کی گئی اسٹڈی سرکل میںMWM ضلع بولان کے جنرل سیکریٹری قاضی جمیل احمد انصاری , سید شاکرعلی شاہ دوپاسی ضلعی کابینہ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(قم) ایران کے مقدس شہرقم میں خانوادہ و دوستان شہید کہ طرف سے شہید علی ناصر صفوی کی 23ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا. سیمینار کا پنڈال شہداء کی تصاویر سے مزین تھا اور استقبالیہ میں شہداء کی تصاویر کے ارد گرد شمعیں روشن کی گئیں تھیں جس سے سیمینار کا ماحول معنوی و روحانی جھلک دکھلانے لگا۔

سیمینار میں سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور قومی غیرت و حمیت اور پاکستان میں ملت تشیع کے دفاع میں شہید علی ناصر صفوی کے کردار پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ دینی غیرت و حمیت کا تقاضا ہے کہ انسان مقدسات دینی اور امت مسلمہ کی عزت و آبرو کی حفاظت کرے اور اگر ضرورت پڑے تو جان پر کھیل کر دینی عزت و ناموس کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ شہید حقیقی دشمن امریکہ اور اسرائیل کی امت مسلمہ کے خلاف سازشیں  اندرونی امور میں مداخلت اور فتنہ وفساد پھیلانے کی پالیسی سے مکمل طور پر آگاہ اور بہترین دشمن شناس تھے۔ اور اس کے ناپاک منصوبوں سے آگاہی اور انہیں ناکام بنانے پر زور دیتے تھے۔

شہید علی ناصر صفوی ان تمام خصوصیات غیرت و حمیت کا عملی نمونہ تھے کہ جنہوں نے اپنے مذہب و ملت اور انفرادی و اجتماعی وجود کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اسی راستے پر اپنی جان بھی نچھاور کر دی۔

علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ نے سابقہ ادوار میں ملت تشیع کو پیش آنےوالی مشکلات و مصائب اور ریاست کی شیعہ دشمن پالیسیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں جہاد افغانستان کے نام پر اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر بننے والے جہادی گروہوں نے وطن عزیز میں ہر فقہ و مذہب کے لوگوں کا قتل عام کیا اور بعد ازاں وہی جہادی گروہ ریاستی اداروں کے ساتھ حالت جنگ میں نظر آئے۔

آخر میں سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے شہید علی ناصر صفوی کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔علاوه ازیں سیمینار سے شہید کے ساتھی ریحان علی اور حجة الاسلام ڈاکٹر اشرف علي تاباني نے بھی خطاب کیا اور آخر میں خانوادہ شہید اور انکے دوستوں کی جانب سے مولانا فصیح حیدر نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Page 2 of 1409

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree