The Latest
وحدت نیوز (لاہور) منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی تنظیم نو وسطی پنجاب کا اجلاس حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر ،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علامہ ظہیر کربلائی صوبائی ڈپٹی رابطہ سیکرٹری مقرر
ملی یکجہتی کونسل صوبہ وسطی پنجاب کا صوبائی اجلاس جناب لیاقت بلوچ مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت منصورہ پنجاب ہاوس میں منعقد ہوا جس ملی یکجہتی سے وابستہ تنظیموں کے صوبائی قائدین اور مسئولین نے شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی جانب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری اور مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے ایم ڈبلیو اہم کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی ۔
یہ صوبائی تنظیم نو کا اجلاس تھا جس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور نمائندے موجود تھے ۔ اکثریت رائے سے جناب جاوید قصوری صاحب ملی یکجہتی وسطی پنجاب کے صدر اور علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کو صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب اور سید حسن رضا کاظمی کو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ ظہیر کربلائی کو صوبائی ڈپٹی رابطہ سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔
اس موقع پر جناب لیاقت بلوچ مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے تمام جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ہم ہر تین ماہ بعد اسی طرح سے اکٹھے ہوتے رہے تو ہمارے بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ سال میں صوبائی سیٹ اپ ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے 4 اجلاس منعقد ہوتے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلا اجلاس جنوری میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی میزبانی میں ہوگی ۔ جس کی توثیق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے کی ۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کا کامیاب اجلاس منعقد کرانے پر میں جناب لیاقت بلوچ صاحب اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید حسن رضا کاظمی نے نئے صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں یہ سیٹ اپ صوبے سے نیچے اضلاع تک منتقل کیا جائے اس کے اچھے نتائج نکلیں ان شاءاللہ۔
کاظمی صاحب کی اس تجویز کو ہاوس نے سراہا اور باقاعدہ اجلاس کی کاروائی میں شامل کرلیا
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا آن لائن اجلاس صدر مجلس علمامکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدرت دفتر مکتب اہلبت اسلام آبادمیں منعقد ہوا
اجلاس میں اہم تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگرامات زیر بحث آئے ۔
علامہ اصغر شہیدی۔ علامہ محمد حسین نجفی اور علامہ علی محمد نقوی جبکہ علامہ اصغر عسکری ، علامہ نعیم الحسن ،علامہ حسن روحانی اور علامہ عیسی امینی بہ نفس نفیس موجود تھے
وحدت نیوز (اسلام آباد): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر حکومت کو ضلع کرم کے حوالے سے انتہائی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا، انکا کہنا تھا کہ میں قومی اسمبلی کے ہر سیشن میں حکومت سے منتیں کرتا آ رہا ہوں کہ خدارا میرے حلقے پر رحم کیا جائے لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خدا کے لیے پاراچنار جانے والے روڈ کھولا جائے کیونکہ وہاں روڈ کی بندش کے باعث علاج معالجے کی سہولیات اور جان بچانے والی ادویات کی انتہائی کمی ہو گئی ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انجینئر حمید حسین کا کہنا تھا کہ ادویات کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خرد و نوش کی بھی انتہائی قلت ہو چکی ہے جسکی وجہ سے علاقے کے عوام بے حد پریشان حال ہیں لیکن کوئی انکی مشکلات کا مستقل حل کرنے کو تیار نہیں، وہ روڈ جو پاراچنار کو ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ جوڑتا ہے وہاں چند دہشتگردوں کا قبضہ ہے جسے ریاست کھلوانے میں ناکام ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جب بھی میں حکومت سے پاراچنار روڈ کھولنے کی بات کرتا ہوں تو مجھے جواب ملتا ہے کہ یہ صوبائی مسئلہ ہے، وفاقی مسئلہ نہیں۔ انجینیئر حمید حسین نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام نے مجھے قومی اسمبلی میں اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا ہے، میں قومی اسمبلی کا نمائندہ ہوں، صوبائی اسمبلی کا نمائندہ نہیں ہوں۔
انجینئر حمید حسین کا مزید کہنا تھا کہ روڈ کی بندش کی وجہ سے حکومت جو کانوائے لے کر جاتی رہی ہے میں نے پہلے بھی اسکی مخالفت کی تھی کہ لوگوں کو یوں قطاروں میں لگا کر نہ لے جایا جائے، اس طرح سے لوگ مارے جائیں گے اور پھر وہی ہوا کہ کانوائے پر دہشتگروں کا حملہ ہو گیا جس میں 45 افراد شہید ہو گئے، جس کے بعد پورے علاقے میں لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں، گاؤں کے گاؤں جل جاتے ہیں، بازار جل جاتے ہیں، اور دن بہ دن شہادتوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔
وہ لوگ جو کانوائے کو سکیورٹی میں لے جا رہے تھے، جب کانوائے پر حملہ ہوتا ہے تو درجنوں مسافر تو شہید کر دئے جاتے ہیں لیکن سکیورٹی پر معمور زمہ داران کو خراش تک نہیں آتی۔ اسی طرح وہاں دہشتگرد مورچوے بنا کر بیٹھے ہیں اور لڑائی کرتے ہیں لیکن انکو کوئی پوچھنے اور روکنے والا نہیں ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پاراچنار جانا چاہتے تھے لیکن راستے میں فائرنگ کروائی گئی اور ہمارا راستہ روکا گیا تاکہ وزیر اعلیٰ پاراچنار نہ جا سکیں۔
انجینئر حمید حسین نے کہا کہ خدا کے لیے میرے حلقے کا راستہ کھولا جائے، لوگ وہاں بھوک سے مر رہے ہیں، وزیر قانون میرے حلقے کا راستہ کھلوانے کے لیے کاوشیں کریں، حکومت کیوں اپنا کردار ادا نہیں کرتی؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی لڑائی ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ یہ بہانہ صرف "ڈوائڈ اینڈ روول" والی بات ہے وہاں جان بوجھ کر لوگوں کو لڑوایا جا رہا ہے۔
انجینئر حمید حسین نے بتایا کہ نوبت یہاں تک آ چکی ہے کہ کل جب میں دفتر خارجہ پہنچا تو اسکے گیٹ پر میرے گارڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ اگر گارڈ پٹھان ہے تو اسے یہیں اتار دیں لیکن اگر وہ پنجابی ہے تو اندر جانے دیں، یہ کیسی حکومت ہے یہ کیسا پاکستان ہے یہ کونسا ملک ہے ؟
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلیمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی کاوشوں سے شام میں پھنسے 245 زائرین سمیت 350 پاکستانی زمینی راستے سے بحفاظت لبنان پہنچ گئے۔
انجینئر حمید حسین نے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ سے ملاقات کر کے شام میں پھنسے زائرین سمیت 1200 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے ملاقات کی تھی جس میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان شام میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دمشق میں پاکستانی سفارت خانے نے ہم وطنوں کو پاکستان واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔ اس کے علاوہ شام میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر حیات پاکستانی شہریوں کے ہمراہ شام لبنان سرحد تک گئے۔ لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈی ایچ ایم نواب عادل نے لبنان پہنچنے پر ان پاکستانیوں کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ انشااللہ جلد تمام پاکستانیوں کو بزریعہ ہوائی جہاز پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔
وحدت نیوز (لاہور) برادر رانا کاظم علی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی کاوش اور وحدت یوتھ لاہور کے دیگر برادران کے تعاون اور جناب نقی حیدر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی سرپرستی سے لاہور میں مسافر خانہ بی بی پاک دامن میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں وحدت یوتھ ونگ لاہور کے مختلف یونٹس صدور کے علاوہ مقامی مومنین جوانوں نے بھی شرکت کی ۔
مجلس عزاء میں جوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔ برادر نقی حیدر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن علالت کے باوجود مجلس عزاء میں شریک رہے ۔
سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، برادر آفتاب علی ہاشمی، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری اور سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ڈویژن نے خصوصی طور پر مجلس عزاء میں شرکت فرمائی ۔
مجلس عزاء سے جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ امجد جعفری سابق صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت(ع) نے بہت عمدہ اور بہترین خطاب فرمایا جسے جوانوں نے بہت سراہا ۔ علامہ صاحب نے ایام فاطمیہ کی اہمیت ، ایام فاطمیہ کے احیاء میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکیدات اور حالات حاضرہ پر شام کی تازہ ترین صورتحال اور اخری زمانوں کے فتنوں اور ان سے بچنے ، ولات فقیہ کی اطاعت اور پیروی پر بہت ہی عمدہ انداز میں گفتگو فرمائی ۔نظامت کے فرائض جناب آفتاب علی ہاشمی نے ادا کیے جبکہ مولانا سید حسنین نقی نے تلاوت قرآن پاک سے مجلس عزاء کا باقاعدہ اغاز کیا اور مولانا ظہیر کربلائی نے حدیث کساء کی تلاوت کی ۔ مجلس عزاء کے اختتام پر وحدت یوتھ کے جوانوں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی ۔
آخر میں جناب رانا کاظم علی ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ لاہور ڈویژن نے تمام شرکاء جوانوں اور خصوصی طور پر سیٹھ عدنان صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مجلس عزاء کو کامیاب بنانے میں خصوصی عنایات کیں ۔
لاہور میں ایام فاطمیہ(س) کی مناسبت مرکزی جلوس عزاء میں شرکت کے بعد وحدت یوتھ کی جانب سے یہ پہلی مجلس عزاء تھی جس میں یوتھ ونگ کے جوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔
وحدت نیوز (اوکاڑا) مجلس وحدت مسلیمین ضلح اوکاڑہ کا 2024ء کا دوسرا اجلاس ضلعی شورای کا اجلاس امام بارگاہ باب العواہج اوکاڑہ میں زیر صدارت ضلعی صدر ناصر عباس بلوچ ایڈووکیٹ منعقد ھوا۔
صوبائی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی رہنما جناب سید انوار زیدی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت فرمائی ۔اجلاس میں 8 یونٹ شریک ھوے یوننٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کی گی صوبائی رہنما سید انوار زیدی نے حالات حاضرہ اور ھماری زمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ سے ملاقات، شام میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وہاں پر پھنسے 300 پاکستانی زائرین سمیت 1200 پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت وطن واپسی کے حوالے سے بات چیت۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے محصور پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیئے کرائسس مینجمنٹ سیل فعال ہے، انشااللہ جلد تمام پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ جائیں گے اس حوالے سے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج یولتر میں سالانہ تقسیم انعامات اور اعلانِ نتائج کی پروقار تقریب منعقد ہوئی.اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اسوہ یولتر کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ علاقے میں تعلیمی انقلاب کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور اسوہ ایجوکیشن سسٹم اس مشن میں پیش پیش ہے۔
تقریب کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور صوبائی وزیر تعلیم شہزاد آغا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر اسوہ سکول کے پرنسپل محمد کاظم اور وائس پرنسپل الیاس جاوید نے مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمیشہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا۔
تقریب میں والدین، اساتذہ، طلبہ اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسوہ ایجوکیشن سسٹم کی خدمات کو سراہا.
حدت نیوز (سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایم فل کی تھیسز کا دفاع کامیابی اور امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کرلیا گلگت بلتستان کے سیاسی افق پر نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی اور مقبول نوجوان سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقی و تعلیمی میدان میں بھی بڑے معرکے سرکرنے کا سہرا بھی سج رہا ہے تحقیقی میدان میں گزشتہ ماہ میں انکا ریسرچ آرٹیکل بین الاقوامی مستند جریدے میں ڈبلیو کٹیگری میں شائع ہوگیا تھا۔ ڈبلیو کٹیگری میں ریسرچ پیپر شائع ہونا تحقیقی دنیا کا اعزاز ہوتا ہے۔
مستند اور معیاری ترین ریسرچ کو ہی اس کٹیگری میں جگہ ملتی ہے۔ اب انہوں نے یونیورسٹی آف بلتستان سے ایچ او ڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صابر علی وزیری کی سپروائزری میں ایم فل کی تھیسز جامع انداز میں مرتب کیا تھا جس کا دفاع کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیات کے ساتھ ایم فل کی تکمیل انکی بے پناہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ کامیابی پورے حلقے کی کامیابی ہے۔