Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی کے بھائی ضرغام حسین ہاشمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

08 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی کے چھوٹے بھائی اور شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت کے ماموں شاعر آل عمران ؑضرغام حسین ہاشمی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر اہل بیتؑ میںصرف کی ،ان کا انتقال اہل ممبر اور ادب کا بڑا نقصان ہے ۔خدا ذکر سید الشہداءؑ کے وسیلے مرحوم کو شہدائے کربلاؑ کے جوارمیں محشور فرمائے اور برادر عزیز ومحترم خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی اوربرادر عزیز ومکرم شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree