تکفیری دہشتگردوں نےکوئٹہ میں معصوم شہریوں پر وار کر کے ثابت کر دیا کہ یہ درندے کسی بھی رحم کے قابل نہیں،علامہ احمد اقبال

07 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) کوئٹہ میں ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں نے ایک دفعہ پھر معصوم شہریوں پر وار کر کے ثابت کر دیا کہ یہ درندے کسی بھی رحم کے قابل نہیں ان ظالموں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کے بغیر بلوچستان میں امن کا قیام ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نےحیدری مارکیٹ کوئٹہ میں ملک دشمن دہشت گردوں کے بم دھماکے کے خلاف مرکزی میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ حیدری مارکیٹ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہل تشیع ہزارہ جوان کی شہادت واقع ہوئی اور ایک درجن سے زائد شیعہ سنی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ کوئٹہ میں دہشت گرد دھندناتے پھر رہے ہیں اور دن دہاڑے نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن افسوس کے کوئٹہ میں سکیورٹی ادارے ان دہشت گردوں کو قابو کرنے میں ناکام ہیں ۔ اہل تشیع شہری ان تکفیری دہشت گردعناصر کا آسان ہدف بننے ہوئے ہیں ۔

علامہ احمد اقبال رضوی نےکہاکہ گذشتہ ہفتے میزان چوک پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کی قبر کی مٹی بھی خشک نہ ہوپائی تھی کہ آج ایک اور افسوس ناک واقعہ رونما ہوگیا۔انہوںنے آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں وزیرستان طرز کا آپریشن ان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے انجام دیا جائے ۔علامہ احمد اقبال رضوی نے سانحے میں شہید ہونے والے عبدالحسین کے لئے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کے ساتھ تمام زخمیوں کیلئے فوری صحت یابی کی دعاکی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree