Print this page

سانحہ شکاپور کے شہداء کی چھٹی برسی پر عظمت شہداءکانفرنس کا فقید المثال انعقاد، ایم ڈبلیوایم قائدین کی شرکت

30 جنوری 2021

وحدت نیوز(شکاپور)وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہداء نماز جمعہ کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسابق وزیر قانون آغا سید محمدرضا، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، ممتاز عالم دین علامہ محمد امین شہیدی ،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی ، ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی، آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر عارف الجانی، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما فضل حسین اصغری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وارثان شہداء نے جس جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مشن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ جن دہشت گردوں نے بے گناہ انسانوں کا خون بہایا ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر نئے آپریشن کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل کرے۔ اس معاہدے کی رو سے صوبے میں کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپیکس کمیٹی کو فعال بنایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree