ریاستی ادارے وارثان شہدائے شکارپور کو انصاف فراہم کریں یوں اعلیٰ عدالتوں سے دھشت گردوں کا باعزت بری ہوجانا نظام عدل و انصاف پر سوالیہ نشان ہے،علامہ مقصودڈومکی

29 جنوری 2021

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑہی یاسین کے زیر اہتمام لبیک یا زینب پیدل مارچ میں شرکت کی اور گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور نے حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں جام شہادت نوش کیا ان کا جرم یہ تھا کہ وہ مولا علی کے پیروکار اور کربلا کے عاشق تھے 6 سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود شکارپور کے عوام نے اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہ کرکے سندہ حکومت نے عہد شکنی کی ہے۔ سندہ حکومت اور وارثان شہداء کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدہ صوبے میں امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے وارثان شہداء کو انصاف فراہم کریں یوں اعلیٰ عدالتوں سے دھشت گردوں کا باعزت بری ہوجانا نظام عدل و انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے دینی مراکز مساجد اور شخصیات علماء اور وکیل کو مکمل سیکورٹی دی جائے انہوں نے بعض مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے افسوس کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree