Print this page

نامور کوہ پیمامحمدعلی سدپارہ کی تلاش کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں،پوری قوم ان کیلئےدعاگوہے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی گمشدگی پر اظہار تشویش، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں جن پر ساری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ کےٹو کی سرمائی مہم میں مصروف محمد علی سدپارہ کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں،انہوں نے کہاکہ محمد علی سدپارہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree