Print this page

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن صلاح الدین کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی شوریٰ عالی کا اجلاس

15 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سینٹرل سکرٹریٹ میں شوریٰ عالی کا اہم اجلاس سربراہ شوری عالی حجۃ الاسلام والمسلمین مفسر قرآن علامہ شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اب تک کےتنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

اس اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی بشمول مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی شریک ہوئے، اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن اور نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے اجلاس شوریٰ مرکزی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ، فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کنونشن اپریل 2022 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree