پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے اراکین اسمبلی کی کالعدم دہشت گرد گروہ سے قربت کا نوٹس لے، علامہ مقصود ڈومکی

15 نومبر 2021

وحدت نیوز(کشمور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ایک روزہ دورے پر کندھ کوٹ پہنچے انہوں نے ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کشمور کے ضلعی صدر بشیر احمد حیدری کے بھائی مرحوم غلام شبیر اور ضلعی سیکرٹری تربیت مولانا سید باقر علی شمسی کے چچا مرحوم اور سیکرٹری فلاح و بہبود ڈاکٹر احسان علی شیخ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دھشتگردوں کا دورہ سندھ جاری ہے جس کا مقصد سندھ میں امن و اخوت کی فضا کو سبوتاژ کرنا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کی روزافزوں سرگرمیاں ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم گروہ کے جلسوں میں ملت جعفریہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے جس کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہ کے جلسے جلوس روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سانگھڑ میں کالعدم گروہ کے شرانگیز جلسے میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید ڈیرو شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی کی کالعدم دہشت گرد گروہ سے قربت کا نوٹس لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree