Print this page

ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کےدرمیان اہم ملاقات ، قومی سیاسی امور پر تبادلہ خیال

06 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی اور محسن شہریار شریک تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، مسقبل میں باہمی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا پیغام پہنچاؤں گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree