علامہ راجہ ناصرعباس نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ایم ڈبلیوایم کا مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مقرر کردیا

07 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ایم ڈبلیوایم کا مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مقرر کردیا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی منظوری کے بعد علامہ مقصود ڈومکی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے ۔

واضح رہےکہ علامہ مقصودڈومکی کا آبائی تعلق سندھ کے ضلع جیکب آباد سے ہے ، وہ جیکب آباد اور کوئٹہ میں دینی مدارس کے مسئول بھی ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان اور سندھ کے صوبائی صدراور مرکزی کابینہ میں ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علامہ مقصودڈومکی انتہائی فعال علمائے کرام میں شمارکیئے جاتے ہیں اور پورے ملک میں مسلسل دورہ جات میں مصروف عمل رہتے ہیں ان کی تقرری سے ایم ڈبلیوایم کی ملک بھر میں تنظیم سازی میں مزید بہتری آئے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree