Print this page

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں جس بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہوئی،علامہ راجہ ناصرعباس

23 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب میں جاری سیاسی و آئینی بحران پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں جس بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہوئی۔دولت کے بل بوتے پر جمہوری اقدار کی پامالی عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

سیاسی فرعونوں نے ارض پاک کو شدید معاشی بحران کے بعد بدترین سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔یہ سیاسی بحران ملک کی کمزور  معیشت کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree