علامہ راجہ ناصرعباس کا دورہ دربار بی بی پاک دامنؑ ،فاتحہ خوانی، تعمیراتی کام کا جائزہ اورزائرین سے ملاقات

23 جولائی 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں حضرت بی بی پاک دامنؒ کے دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور دربار میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم سیٹھ بشارت علی کے وقف کردہ زیر تعمیر مسافر خانے پر دعائے خیر بھی کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی، سیٹھ عدنان علی اور شیخ عمران بھی ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس سے زائرین نے بھی ملاقات کی اور جنہوںنےاپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔

زائرین کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے سے تعمیراتی کام کا بہانہ بنا کر مزار کو بند رکھا گیا ہے، جبکہ ملک بھر سے آنیوالے زائرین کو مزار کی بندش سے مشکلات ہیں۔ زائرین کی شکایات پر علامہ راجہ ناصر عباس نے محکمہ اوقاف کے حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دیکھیں گے کہ کہیں تعصب کا مظاہرہ تو نہیں کیا جا رہا، اگر اس معاملے میں کوئی سازش نظر آئی تو محکمہ اوقاف کی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا اور حکومت کو ان کی شکایت کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree