Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا نامور اینکر پرسن امیر عباس کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کااظہار

06 جنوری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان کے نامور ٹی وی اینکر پرسن امیر عباس کی اہلیہ اینکر پرسن مشعال بخاری کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونےکے باعث خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےدلی افسوس اور تعزیت کااظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے دو برس کینسر جیسے مہلک مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، شریک حیات کا داغ مفارقت برادر عزیز امیر عباس کیلئے انتہائی کرب و اذیت کا موقع ہے، ایسے لمحے شہدائے کربلاؑ کا غم ہی بہترین مرہم ہے جو ان کے زخموں کا مداوا کرسکتا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال مرحومہ کے گناہان کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree