Print this page

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار شیعہ ہی نہیں بے گناہ اہل سنت بھی ہمارے شہید ہیں ،علامہ امین شہیدی

02 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، روزانہ درجن بھر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ حکمرانوں کے بے حسی کی دلیل ہے، اہل تشیع عمائدین ، ڈاکٹرز، علماء،وکلاء، انجینئرزاور تاجرتکفیری دہشت گردوں کا خصوصی ہدف ہیں ، مسلسل متنبہ کرنے کے باوجود حکومتی لاپرواہی کے بعد احتجاج کا راستہ اختیار کیا گیا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار شیعہ ہی نہیں بے گناہ اہل سنت بھی ہمارے شہید ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کراچی میں نمائش چورنگی تا سی ایم ہاوس نکالی جانے والے لبیک یا حسین ع مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی وفاقی حکومت اور زرداری صاحب کی سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ میں یکسر ناکام ہوچکی ہیں ، عوام پر مصائب اور مشکلات کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،کراچی سمیت ملک بھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی ، کرپشن اور قاتلوں کی سرکاری سرپرستی وطن عزیز کی جڑوں کو مسلسل کھوکلا کررہی ہے، شہدائے کراچی کی مائیں ، بہنیں ، بیوائیں ، بچے اور اہل خانہ اپنے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتا دیکھنا چاہتے ہیں ،حکومت دہشت گردی کی روک تھام اور قاتلوں کو انجام تک پہنچانے میں سنجیدہ کردار ادا کرے ملت جعفریہ حکومت کت شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree