امام حسین سرچشمہ استقامت اور حضرت عباس ع پیکر وفا ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

04 جون 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن ولادت باسعادت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اورعلمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ماہ شعبان ماہ نزول ِ نعمات الہٰی ہے، خدا کی محبوب اور دلربا ہستیاں اسی ماہ میں عالم بشریت کی ہدایت کے لئے بھیجی گئیں ،ہدایت اور رہنمائی کے تمام چراغ خداوند معتال نے انہیں مقدس ایام میں روشن کیئے، امام حسین ع نہ فقط کسی خاص مسلک میں محترم ہیں بلکہ دنیا بھر کے آزادی خواہوں کے امام و پیشوا ہیں، عالم انسانیت حق وباطل میں تمیز کاپیمانہ حسین ابن علی ع کی ذات اقدس کو قرار دیتے ہیں، شیعہ ہوں یا سنی عیسائی ہوں یا ہندواما م حسین ع کی بارگاہ سے سب فیضِ الہٰی حاصل کرتے ہیں ، چودہ سو برس بعد بھی روضہ حسین ع عالم بشریت کی صراط مستقیم کی جانب رہنمائی فرمارہا ہے۔

 

انہوں نے علمدار با وفا سقائے سکینہ حضرت ابولفضل العباس علیہ السلام کو پیکر عزم ووفا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام و انسانیت میں ولایت کی پیروی اوراتبا ع میں اگر کوئی فقیہ کامل نظر آتا ہے تو وہ عباس ابن علی ع ہے، ایک ایسا جری جس کا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا غرض سو نا اور جاگنافقط اور فقط مرضی الہٰی اور خوشنودی امامت کے لئے ہو ایسا پیرو ولایت تاریخ اسلام میں نہیں گزرا، آج ہماری ملت کے جوانوں ، بزرگوں ، علماءغرض تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیرت ابوالفضل ع کا عکاس بننا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree