Print this page

ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنماعلامہ حسن رضا ہمدانی گرفتار

10 اگست 2014

 وحدت نیوز(لاہور)عوامی احتجاج اورانقلاب مارچ سے خافزدہ پنجاب حکومت کی جانب پکڑ دھکڑ کانا رکنے والا سلسلہ جاری ہے،آج الصبح علامہ سید حسن رضا ہمدانی کو ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ہونے والے علامہ حسن رضا ہمدانی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ ہیں ، وہ گذشتہ روزسے پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ یوم شہداء کی تیاریوں میں مصروف تھے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت پولیس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے اور پنجاب بھر میں تحریک منہاج القرآن ، مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کے کارکنان اورعہدیدارون کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جس کے نتیجے میں اب تک پنجاب بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان میں کو گرفتار کر لیا گیاجنہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے، پنجاب حکومت نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے منہاج القرآن میں منعقدہ یوم شہداء اور انقلاب مار چ کو روکنے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال رہی ہے۔ایم ڈبلیوایم کے قائدین کاکہنا ہے کہ کارکنان کی گرفتاریاں ہماری پر امن جمہوری جدو جہد کے راستے کی دیوار نہیں بن سکتیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree