ایم ڈبلیوایم کے مرد وخواتین کارکنان ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، علامہ عبد الخالق اسدی

12 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان و عہدیداران کو ہراساں کرنے سے بازرہے ، 14اگست کے مارچ میں شرکت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،شہباز شریف کی غنڈہ گردی کا راج جلد ختم ہونے والا ہے، قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر محصورین ماڈل ٹائون کے لئے کیمپ لگا دیا گیا ہے ، شرکاء کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ،پنجاب کے 37اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، ا ن خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے وحدت ہائوس مسلم ٹائون لاہور میں صوبائی شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔


ان کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ کی پنجاب حکومت پرامن شہریوں سے پر امن احتجاج کا جمہوری وآئینی حق نہیں چھین سکتی ،گذشتہ دس رو ز سے پنجاب حکومت نے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہباز شریف کے خادم اعلیٰ ہونے کے جھوٹے دعوے کا پول کھل چکا ہے، شہباز شریف انتہائی درجے کے جھوٹے و ظالم حاکم ہیں ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے بیسیوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں اب بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ ہمیں عہد کر نا ہوگا کہ جب تک ہم اس ظالم نظام حکومت کا خاتمہ نہ کر دیں اپنے گھروں کا نہیں لوٹیں گے، پنجاب حکومت کی تمام تر سازشیں ہمیں لانگ مارچ میں شرکت سے نہیں روک سکتیں ، انشاء اللہ پنجاب بھر کے37اضلاع سے ایم ڈبلیوایم کے مرد وخواتین کارکنان ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،جبکہ جی ٹی روڈ پر ایم ڈبلیوایم کے مختلف اضلاع سبیلیں اور استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree