وحدت نیوز(نصیر آباد)مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے زیر اہتمام ملک بھرکی طرح قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی کال پر ضلع نصیرآباد میں زائرین امام حسین علیہ السلام کی زمینی راستے سے کربلا جانے کی اجازت نا دینے کے خلاف ایم ڈبلیوایم جنوبی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ سیدظفرعباس شمسی کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےرہنماسیدقادرشاہ، ضلعی صدرسیدبہارعلی شاہ، سیدحسن ظفرشمسی ، نوازعلی گولہ، گل محمد گولہ ،بنگل گولہ، بابل رڈ ،عمران علی گولہ سمیت مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی۔