زائرین کے زمینی سفر پر پابندی ناانصافی، وزیر داخلہ مستعفی ہوں، سہیل اکبر شیرازی

01 اگست 2025

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے سے زیارات پر پابندی ناانصافی ہے۔ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں۔ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ کے لئے زمینی راستہ اختیار کرنا پاکستانی زائرین کا آئینی، مذہبی اور انسانی حق ہے۔ حکومت کی جانب سے ایران زیارات پر زمینی راستے کی بندش ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور موجودہ وزیر داخلہ کی کارکردگی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اس اہم منصب کے اہل نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ فی الفور مستعفی ہوں، اور ان کی جگہ کوئی باصلاحیت، دیانت دار اور مذہبی طبقات کا احترام کرنے والا فرد تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ اگر زائرین کے حقوق پر قدغن نہ ہٹائی گئی تو مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوام اور زائرین کے ساتھ مل کر احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree