Print this page

حکومت طالبان کی عیارانہ چالوں میں نہ آئے،علامہ عبدالخالق اسدی

02 مارچ 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد ملکی موجودہ صورتحال اور دہشت گردوں کی عیارانہ رویوں پر نااہل حکمرانوں کی خوش فہمی کو ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار شہداء کے قاتل پھر نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کر کے پاکستانی عوام اور حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ان کی عیارانہ چالوں کو بھانپتے ہوئے اپنے آپریشن کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے ان دہشت گردوں کے چنگل سے وطن عزیز کو نجات دلائیں۔

 

علامہ اسدی نے اسی صورت حال پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس بھی 02 مارچ بروز اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب کے 38 اضلاع سے صوبائی شورٰی کے اراکین شریک ہونگے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا اور اراکین شوریٰ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کر کے آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی پالیسی  کا اعلان کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree