طالبان اور نواز حکومت کا جنگ بندی کا شوشہ قومی اتفاق رائے کے خلاف گہنائونی سازش ہے،علامہ ا سدی

03 مارچ 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوری ٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن لاہور میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے 38 اضلاع کے نمائندگان شریک ہوئے اجلاس کی صدارت علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کی، جبکہ مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی، مرکزی سیکریٹری مالیات علامہ مبارک موسوی، مرکزی مسؤل دفترعلامہ اسرار گیلانی و دیگر نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ صوبائی کابینہ کے تمام اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی ،مہنگائی ،ملکی اثاثوں کی نجی کاری کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عوامی جدوجہد کا اعادہ کیا گیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے اصل موجب طالبان جنگ بندی نہیں فورا ہتھیار ڈالیں، کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان کی بقا کیلئے وقتی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، ریاستی ادارے اپنا آپریشن مکمل کریں اور طالبان کے مزید ٹائم لینے کے دھوکے میں نہ آئیں۔ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔ طالبان عالمی ایجنسیوں کے ایما پر پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، جب بھی طالبان کیخلاف قومی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے تو یہ مذاکرات کا شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور اب جنگ بندی کے اعلان کا مقصد ان کیخلاف بننے والے قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنا ہے۔ طالبان ناقابل اعتبار ہیں، لہذا حکومت اور ریاستی ادارے مذید ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور تند دہی کیساتھ ان کیخلاف جہاں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، وہیں آپریشن کیلئے مکمل تیاری کریں، فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک غیر ریاسی عناصر کا مکمل قلع قمع نہیں ہو جاتا۔

 

اجلاس میں مہنگائی اور بے روز گاری روکنے میں ناکامی اور ملکی اثاثوں کی نجی کاری کے خلاف پر امن عوامی جدوجہد کا اعادہ کا اعلان بھی کیا گیااجلاس نے بھٹہ مزدوروں کی مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مظلوموں کی فوری داد رسی کا اعلان کرے مجلس وحدت مسلمین ان کے ہر جائز مطالبے کی حمایت اور اس کے لئے مزدور برادری کے ساتھ مل کر پرامن جدوجہد کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

 

اجلاس میں بجلی کی بلوں میں کبھی نیلم جہلم سر چارج،فیول ایڈجسمنٹ،سمیت دیگر خفیہ ٹیکسوں کو غریب کش اقدامات قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اور اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اجلاس میں توانائی کے بحران کا بہترین حل پاک ایران گیس پائپ لائن پر دشمن قوتوں کے دباوُ میں آئے بغیر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا اجلاس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان شامی تکفیریوں کو سعودی عرب کے ایما پر افرادی قوت اور اسلحہ فراہم کر رہاہے ہم اس کی شدید مذمت اور اسے ایک اور دہشت گردی کے دلدل میں پاکستان کو پھنسانے کی سازش قرار دیتے ہیں شام کی منتخب حکومت کیخلاف ہر قسم کی سازش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

 

اجلاس میں کوئٹہ سے مشہد تک پی آئی اے کی پروازوں میں کرایوں پر زائرین کو خصوصی رعایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے کو بھی محفوظ بنانے کا مطالبہ کر دیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شجر کاری مہم اور پولیو ٹیمز کی بھرپور معاونت اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree