Print this page

ریاستی اداروں کی سر پرستی میں کالعدم جماعتوں کی شیعہ دشمنی پر مبنی فعالیت اپنے عروج پر ہے،علامہ اصغر عسکری

27 جون 2014

وحدت نیوز(اسلام آبا د) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ریاستی اداروں کی سر پرستی میں کالعدم جماعتوں کی شیعہ دشمنی پر مبنی فعالیت اپنے عروج پر ہے،ملک پاکستان نا اہل حکمرانوں کے ہاتھوں یر غمال بن چکا ہے اور آئے دن مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اگر آج قوم بیدار نہ ہوئی اور ان غدار و مفاد پرست حکمرانوں کے خلاف آواز بلند نہ کی تو مستقبل میں مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان کے نواحی علاقے حاجی مورہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

علامہ اصغر عسکری نے اپنے خطاب میں پنجاب حکومت کے متعصبانہ اور جانبدارانہ رویے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے تعصب کی بنیاد پر ضلع بھکر میں ہمارے ایک سو تیس (130) عہدیداران اور کارکنان کو شیڈول فور میں ڈال دیا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو ہر قسم کی آزادی ہے انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کو باقاعدہ ریاستی اداروں کی سر پرستی حاصل ہے کراچی سے لیکر کشمیر اور خیبر سے لیکر کوئٹہ تک کالعدم جماعتیں اپنے مذموم مقاصد و ملک دشمنی پالیسی پر فعالیت کر رہی ہیں جبکہ کسی کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جا رہی اور ہمارے بے گناہ اور شریف شہریوں کو راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 3 ماہ سے گرفتار کیا ہوا ہے اور بے بنیاد مقدمات میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اس ظلم و نا انصافی کے خلاف پوری ملت تشیع کو اٹھنا ہو گا اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے ساتھ ہم آواز بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree