بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے جس میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے،علامہ عبدالخالق اسدی

24 مئی 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ڈالر کی اونچی اڑان اور معاشی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اوپر آنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا اور معیشت کو ایسی جگہ پہنچا دیا جو سب کے لئے چیلنج ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمیں بحیثیت قوم مل کر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال 2019-20کا بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق  ہونا چاہیے اوربجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورایسے اقدامات تجویز کیے جائیں جن سے وسائل میں اضافہ ہواورعام آدمی کو ریلیف ملے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے اور امپورٹس میں کمی کو یقینی بنائے تاکہ روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں اوپر لایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree