Print this page

زائرین کو درپیش مشکلات، حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاج

19 اگست 2017

وحدت نیوز(حیدر آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے قدم گاہ مولا علی پر تفتان بارڈر پر زائرین امام (ع) کو پیش آنے والی دشواریوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جس سے ضلعی ترجمان علامہ گل حسن مرتضوی اور سیکریٹری جنرل ضلع حیدرآباد ایڈووکیٹ رحمان رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کا سفرعبادت ہے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے زائرین کی عبادت کا تقدس پامال ہوتا ہے اور زائرین کو کسی بھی قسم کی کوئی سہولیات نہیں دی جاتیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت وقت زائرین کی سہولیات، پینے کا صاف پانی، جاء نماز، سونے کی سہولت اور واش رومز کا بندوبست کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree