میڈیا پر آکر زائرین کے حوالے سے ابہام پیدا کر کے کرونا کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کیا جا رہا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

31 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے سیاسی عناد کی بنیاد پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر ملک میں تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔اس سنگین ترین صورتحال میں کسی سینئر سیاست دان کی طرف سے ایسے غیر منطقی اور بے سروپا بیان کی توقع نہیں کی جاسکتی۔خواجہ آصف کی طرف سے وفاقی وزیر کی مخالفت میں جس طرح شیعہ قوم کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ سراسر بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہے۔مذکورہ بیان فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والے عناصر کے شرپسندانہ عزائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان میں داخل ہوتے ہی ایف آئی اے کے اہلکار زائرین سے پاسپورٹ لے لیتے ہیں ان کسی شخص کےتفتان سے نکلنے کا کسی صورت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔طے شدہ طریقے کے مطابق متاثر افراد کو ادھر ہی قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے جبکہ صحت مندافراد کو واپس ان کے شہروں میں روانہ کر دیا جا تا ہے۔میڈیا پر آکر زائرین کے حوالے سے ابہام پیدا کر کے کرونا کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کیا جا رہا ہے۔جو پورے ملک کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ وہاں سے زائرین کو پاکستان میں زبردستی دھکیل دیا گیا۔ ایران میں پندرہ سے بیس ہزار پاکستانی زائرین تاحال موجود ہیں۔موجودہ صورتحال ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے۔ تمام  جماعتوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی مخالفت کو نظر انداز کرکے ایک پیج پر آئیں تاکہ اس وبا کو شکست دی جا سکے جس نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree