Print this page

انتخابی اصلاحات کے بغیر جمہوریت ایک مذاق ہو گا، علامہ مقصود علی ڈومکی

08 جولائی 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر جمہوریت ایک مذاق ہوگا۔ انتخابات میں منشور اور کردار کی بجائے طاقت، پیسے اور انتظامی مشنری کا بے دریغ استعمال کرکے الیکشن جیتنے والے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے۔ کروڑوں روپے سرمایہ لگا کر الیکشن جیتنے والے کئی گنا منافع کمانے کے چکر میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹتے رہے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں آئین کی دفعہ ۶۲ اور۳۶ کی روشنی میں انتخابی اصلاحات لے آئیں۔ متناسب نمائندگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کرائیں تاکہ اہل افراد پارلیمنٹ میں آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست قیادت کا یہ موقف درست ہے کہ بلوچستان میں حقوق کی قومی تحریک کو کمزور کرنے کے لئے جان بوجھ کر انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کانٹے بو کر پھولوں کی توقع رکھنا خام خیالی ہے۔ مقتدر ادارے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے سانپوں کی پرورش سے اجتناب کریں۔ خود ساختہ لیڈروں کو غیر معمولی کوریج دے کر نفرتوں کو ہوا دینے والے آخر کن مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree