Print this page

مسجد اور امامبارگاہوں کو نشانہ بنانے والوں کا تعلق نہ اسلام سے ہے اور نہ انسانیت سے ہے، کاظم میثم

01 فروری 2023

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،مسجد اور امامبارگاہوں کو نشانہ بنانے والوں کا تعلق نہ اسلام سے ہے اور نہ انسانیت سے ہے۔یہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش ہے،پاکستان اس وقت نازک ترین اور مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لے کر ملک کو استحکام کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،سکیورٹی صورتحال کو خراب کرنے والے دراصل پاکستان کو مزید معاشی اور آئینی بحرانوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔پوری قوم کو حالیہ بحران پر ملک کی فکر کرنی چاہیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree