گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

01 فروری 2023

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کابینہ میں اہم تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے پہلی مرتبہ مشیر داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خوراک شمس لون سے خوراک کا قلمدان واپس لے کرمجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر محمدکاظم میثم کو سونپ دیا گیا ہے۔ اب کاظم میثم کے پاس وزارت زراعت کے ساتھ خوراک کا قلمدان بھی ہوگا۔

 دوسری جانب مشیر خوراک شمس لون کو مشیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مشیر داخلہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا تھا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خالد خورشید کی جانب وزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree