Print this page

آیت اللہ باقرالنمرکی سزائے موت کےخلاف علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پرعوام کا سمندریادگارچوک پرامنڈآیا

06 جنوری 2016

وحدت نیوز (سکردو) سفاکیت اور بربریت کے خلاف برسرپیکار عالمی حقوق کے عظیم علمبردار آیت اللہ باقرالنمر اور انکے درجنوں ساتھیوں کی آل سعود کے ہاتھوں شہادت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی مرکزی انجمن امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام حسینی چوک اسکردو سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر آیت اللہ باقرالنمر اور انکے دیگر ساتھوں کی المناک شہادت پر سعودیہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی آل سعود کی ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے یادگار شہداء اسکردو پہنچے جہاں احتجاجی جلسے سے علماء کرام نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرنے والوں میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، علامہ شیخ ڈاکٹر کاظم سلیم، شیخ جواد حافظی، آغا باقر رضوی اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی شہنشاہیت عالم اسلام کے چہرے پر بدنما داغ کی مانند ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے اور اب بھی سینکڑوں بے گناہ قید میں ہیں۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر عالمی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں موجود جمہوریت کے چیمپئن کو سعودی عرب میں ہونی والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر نہیں آتی۔ آیت اللہ باقرالنمر کو امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر قتل کیا گیا ہے، انکا قتل آل سعود کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ آل سعود نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور موجودہ نسل آل سعود کی حکومت کی سقوط کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree