آیت اللہ باقر النمر کی شہادت آل سعود کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،علامہ نیئرعباس

04 جنوری 2016

وحدت نیوز (گلگت) آیت اللہ باقر النمر کی شہادت آل سعود کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ان کی شہادت سے سعودی عرب کی انقلابی تحریک مزید شدت پکڑے گی اور وہ دن اب دور نہیں کہ سعودی عوام کو عالمی استکبار کے غلاموں سے نجات مل جائیگی۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جبکہ پوری دنیا دہشت گردوں کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہوچکی ہے آل سعود نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر آیت اللہ باقر النمر کو شہید کرکے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔دنیا آل سعود کے اصلی چہرے کو پہچاننے کی کوشش کرے اور آل سعود مقدس مقامات پر حاکم ہونے سے مقدس نہیں ہونگے آل سعود نے یمن میں ایک شخصی حکومت کے دفاع کیلئے ہزاروں معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اور آج بھی کرائے کے فوجیوں سے یمن کی سرزمین کو بیگناہ عوام کے خون سے رنگین کئے ہوئے ہے۔اس سال حج کے موسم میں ہزاروں حجاج کرام کی شہادتوں کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے جن کی دانستہ غفلتوں سے حجاج کرام سسکتے ہوئے شہید ہوگئے۔آج آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی چڑھاکر سعودی حکمرانوں نے اپنی تباہی کو قریب تر کردیا ہے مسلمانان عالم شیخ نمر کی شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے اور خود سعودی عرب کی انقلابی تحریک شہید بزرگوار کے خون سے مزید طاقت پکڑ لے گی۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کی شہادت نے دنیا بھر کی سب سے بڑی دہشت گرد حکومت کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے ۔آل سعود جو شام و عراق میں دہشت گرد گروہوں کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے جس کا خمیازہ عنقریب انہیں بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کی اس المناک شہادت پرکل پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیاجائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree