Print this page

جی بی حکومت کے پاس متاثرین سیلاب کی بحالی کی کوئی منصوبہ بندی موجود نہیں، بختاورخان

24 اگست 2015

وحدت نیوز(گلگت) صوبائی حکومت فیسٹول کے کروڑوں کا بجٹ ضائع کررہی ہے جبکہ گلگت حالیہ سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں بڑی تعداد میں آبادیاں متاثر ہوچکی ہیں جن کی بحالی کیلئے حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ۔گلگت شہر میں عوام پینے کے پانی کیلئے ترس گئے ہیں،24 گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے پانی دیا جارہا ہے جو کہ انتہائی ناکافی ہے ۔ فتح باغ اور امپھری واٹر کمپلیکس کھنڈر بن چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور خیرالعمل فاؤنڈیشن گلگت ریجن کے سیکرٹری بختاور خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ حکومت کا سو دنون کی تبدیلی کا نعرہ محض ایک ڈھونگ ہے 100 دن تو کیا پانچ سال میں بھی کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایکسرے فلم تک دستیاب نہیں، شہر کو پورے دن میں صرف تین گھنٹے پانی میسر ہوتا ہے،شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں او ر حکومت فیسٹول کے انعقاد میں بڑی دلچسپی لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپھری اور فتح باغ واٹرکمپلیکس کھنڈر بن چکے ہیں،ٹھیکیدار وں سے کوئی پوچھنے والا نہیں،ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی سے بڑھ کر کرپشن کا ریکارڈ بنائے گی۔گلگت شہرکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ،شہید ملت روڈ، امیر جہاندار شاہ روڈ،ریور ویوروڈ، بابر روڈ، ڈومیال لنک روڈ،پونیال روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔شہید ضمیر عباس چوک سے انجمن حسینہ تک روڈ خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور دیگر کاموں کے تمام ٹھیکے لیگی کارکنوں کو دیئے گئے ہیں ،یوں لیگی ٹھیکیداروں کیلئے حالیہ سیلاب رحمت بن گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ترجیحات متعین کرے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree