شہید ضیاءالدین قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ کو پھانسی پر لٹکایا جائے، الیاس صدیقی

24 اگست 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ضیاء الدین قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ اور انسداد دہشت گردی کورٹ گلگت سے سزا یافتہ مجرم شاکراللہ کو گلگت منتقل کرکے پھانسی پر لٹکایا جائے۔ مجرم شاکراللہ جسے پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں گلگت جیل سے فرار کروایا گیا تھا اس وقت پنجاب پولیس کی حراست میں ہے، کو فوری طور گلگت منتقل کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آغا شہید ضیاء الدین رضوی قتل کیس میں مجرمانہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، نیز اس قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس کو ری اوپن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم شاکراللہ جسے چیتا جیل گلگت سے فرار کروایا گیا تھا اور پنجاب پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے، قتل کیس میں مامور جن پولیس فسران نے ناقص تفتیش اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، کو سزا دی جائے۔ انتہائی حساس نوعیت کے اس قتل کیس میں عدم دلچسپی تشویشناک ہے اور اگر حکومت نے دہشت گردوں کو ریلیف دینے کی خاطر اسے نظر انداز کیا تو پورے گلگت بلتستان کی سطح پر عوامی رابطہ مہم کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree